ایران میں کرونا سے علاج ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے عبور کر چکی ہے

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 129341 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 100564 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2392 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 129341 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 66 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7249 تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 100564 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2655مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور نے کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 731 ہزار 213 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =