یہ بات علامہ حمید شہریاری" گزشتہ روز دنیا کی نامور شخصیات کی موجودگی کے ساتھ 'بیت المقدس اور مزاحمت، اسلامی اتحاد کا رمز' کے عنوان سےمنعقدہ ایک وبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ اپنے اتحاد اور یکجھتی کا مظاہرہ کرے گی اور بڑی ریلیوں میں ظلم و ستم اور منافقت کے خلاف مومنوں کی آوازیں ظالموں کی شدید مذمت اور مظلوموں کی حمایت کے لیے گونجتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال ، جب پوری دنیا کورونا وائرس سے دوچار ہے ممالک سائبر سپیس میں ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز کودنیا کو پہنچائیں گے اور اس طریقے سے فلسطینی عوام کے دکھ و درد میں شریک ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ