ابراہیمی مذاہب کے رہنماوں کا یوم القدس کی حمایت پر پیغام

لندن، ارنا- دنیا کے مختلف ممالک کے عیسائی اور یہودی اسکالرز اور عالم دین کے ایک گروپ نے  ابراہیمی مذاہب کے مابین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے یوم القدس کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ان مذہبی شخصیات نے اس شارٹ ویڈیو جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا ہے، میں ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف عالمی اتحاد کی ضرورت سے متعلق میں گرانقدر اور سوچنے والے پیغامات دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "ناجائز صہیونی ریاست ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتی ہے لیکن ہمارے درمیان یکجہتی اور اتحاد ہے"، "ہم جبر و نفرت کیخلاف قیام امن و انصاف اور ساتھ ہی فلسطین کیلئے متحد ہیں"، "ہم فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کیلئے ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں"، "ہم ایک دوسرے کیساتھ یکجا ہوکر گھر ہی میں رہتے ہوئے فلسطینی پرچم کو لہراتے ہیں"، "ہمیں فلسطینی عوام کیلئے دعا کرنے سمیت ان کیساتھ کھڑے رہنے ہوں گے"، "ہمیں امید ہے کہ اللہ رب العزت پوری دنیا میں امن قائم کرے گا۔

 واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ قریب آرہا ہے اور عالمی یوم قدس منایا جارہا ہے لیکن اب دنیا بھر کے متعدد افراد کو لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے  گھر ہی میں رہنا ہوگا؛ اس وقت فلسطین سے محبت کرنے والے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ پوسٹ کرنے اور ورچوئل محفلوں کے انعقاد سے عالمی یوم القدس کو منانے کا بند و بست کر رہے ہیں۔

hس حوالے سے فلسطین سے متحد 100 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے 22 مئی کو سیاسی شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی شرکت سے ایک آن لائن پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس آن لائن پروگرام فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ کینیڈا میں رہائش پذیر فلسطین سے محبت کرنے والوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی کے باوجود، رواں ہفتےکے اتوار کو ایک ورچوئل اجتماع میں 12 مقررین کی تقریر سن لیا جس میں امریکی سیاسی کارکن اور غزہ تحریک کے بانی "پاول لارودی" بھی شامل تھے۔

اس ورچوئل کانفرنس میں "فلسطین کو آزاد کریں، بیت المقدس کو آزاد کریں، دنیا کو آزاد کریں" اور "یہودیت کا اتفاق ، صہیونیت کی مخالفت" کے نعرے بھی لگائے گئے۔

دوسری طرف، کچھ سائبر سپیس صارفین نے اگلے جمعہ کو ایک مخصوص وقت پر فلسطینی عوام کی حمایت میں پوسٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیکAlQudsDay۲۰۲۰ ،ِ FlyTheFlag، #LongLivePalestine# کی ٹرینڈینگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =