عالمی یوم القدس فلسطین پر قبضے کے خاتمے کے شرائط مہیا کر دیتا ہے: روس

ماسکو، ارنا- روس کے انٹراتھینک تعلقات سے متعلق کونسل کے ممبر نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس فلسطین پر قبضے کے خاتمے کے شرائط مہیا کر دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "اسماعیل شعبانف" نے بدھ کے روز ماسکو میں تعنیات ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو بڑھانے اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے کے سلسلے میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس قرار دے دیا۔

 شعبانف نے کہا کہ اس سال، دنیا کے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کے وسیع پھیلنے کی وجہ سے یوم القدس کے موقع پر لوگوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے پر پابندیاں عائد ہیں لیکن فلسطینی عوام کی حمایت کے پروگراموں کو نہیں روکا جانا ہوگا اور سائبر اسپیس میں بھی انہیں جاری رہنا ہوگا۔

انہوں نے القدس کی حمایت کیلئے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی حکمت عملیوں کو سراہتے ہوئے آنے والے جمعہ کو یوم القدس کے موقع پر ان کی تقریر کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ فلسطین میں قیام امن ضروری ہے اور اس سرزمین میں رہنے والے تمام افراد کو امن اور سکون کیساتھ رہنا ہوگا۔

شعبانف کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کا تعلق کسی خاص قوم سے نہیں بلکہ وہ تمام ابراہیمی مذاہب سے تعلق رکھتا ہے اور تمام مسلمانوں کو بیت المقدس میں آزادانہ طور پر نماز پڑھنے کا حق حاصل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی اقوام کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے عملی اقدامات اٹھانا چاہئے تاکہ فلسطینی عوام کی اپنی خود مختار ریاست ہو۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =