رومانیہ کے مصوری مقابلوں میں ایران کو 5 ڈپلومہ کی اعزازی ڈگریاں حاصل

 تہران، ارنا- ایرانی بچوں نے رومانیہ میں منعقدہ 2019 بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں اعلی کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانج ڈپلومہ کی اعزازی ڈگریوں کو حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی انسٹی ٹیوٹ برائے بچوں اور نوجوانوں کی دانشورانہ نشونما کے 12 ارکان نے رومانیہ میں"آپ کے شہر اور رہائش کی جگہ اور پھول" کے عنوان کے تحت منعقدہ مصوری مقابلوں میں اپنے اپنے فن پاروں کو بھیج دیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "ایلیا چراغی"، "ستارہ شاہ نویسی"، "علی اکبر اسدی" اور "معصومہ رہسپار" اور "مہدی جعفری" کو ڈپلومہ کی اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ مطابق ایرانی انسٹی ٹیوٹ برائے بچوں اور نوجوانوں کی دانشورانہ نشونما کو بھی فعال شرکت کیلئے ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ رومانیہ میں منعقدہ عالمی مصوری مقابلوں میں 30 مختلف ممالک سے 2800 فن پارے بھیجے گئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =