اقوام متحدہ نے کرونا وائرس کی روک تھام پر ایرانی حکمت عملیوں کو سراہا

 تہران، ارنا- ایران میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کیجانب سے معاشرتی اور معاشی شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی جس نے ان حالات میں غریب خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کی مدد کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے نمائندے "اوگوچی دنیلز" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، اقتصادی اور معاشرتی شعبوں میں ایرانی حکومت کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جس نے غریب خاندانوں اور چھوٹے کار و باروں کی مدد کی کوشش کی۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ اس تنظیم فی الحال بحالی کی کوششوں کو مستحکم کرنے کیلئے منصوبوں کو تقویت بخش رہی ہے اور ہم کوویڈ- 19 سے متاثرہ سب سے کمزور خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے علاوہ مقامی صلاحیت کو بااختیار بنانے اور معاش کے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =