کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور اگر ایسی ہراسانی جاری اور بڑھتی رہی یقینا منہ توڑ جواب دیں گے۔

بڑیگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے ایرانی آئل ٹینکر کے لئے پیش آنے والی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکروں کے لئے مداخلت بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کے منافی ہے اور دونوں بین الاقوامی تنظیمیں اور ممالک جو آبی گزرگاہ کے قوانین اور حفاظت پر اہمیت دیتے ہیں، کو ضرور رد عمل ظاہر کرنا چاہئے۔
انہوں نے ایسی مداخلتوں کو سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں بالکل واضح ہے اور یقینا کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ امریکی اور دوسرے دونوں جانتے ہیں کہ ہم اس مسئلے پر ردعمل ظاہر کرنے میں دریغ نہیں کریں گے ، اور اگر یہ مداخلتیں جاری اور بڑھتی رہیں تو انہیں یقینا سخت ردعمل ملے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =