ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 98 ہزار 808 افراد کا علاج

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 126 ہزار 949 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 98 ہزار 808 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 346 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 126 ہزار 949 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 64 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 183 تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 98 ہزار 808 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2 ہزار 673 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور نے کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 731 ہزار 213 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =