ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخہ مشہد میں نقاب کشائی کی گئی

مشہد، ارنا- ایرانی شہر مشہد واقع میں واقع امام رضا (ع) کے مقدس روضے کے منتظیمن ادارہ آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود "شہزادہ تمیوری" کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخے کی نقاب کشائی کی گئی۔

آستان قدس رضوی ادارہ کے نائب سربراہ برائے عجائب گھروں اور ثقافتی امور"مہدی قیصری" نے سائبر سپیس میں منعقدہ ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کے دوران میں کہا کہ اس پروگرام میں آستان قدس رضوی کے خزانے میں موجود ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے روضے امام رضا علیہ السلام کے مقدس مکانات کی بندش کی وجہ سے یہ نقاب کشائی سائبر سپیس میں کی گئی جو آستان قدس رضوی کی ڈیجٹل لائبریری digital.aqr.ir اور عجائب گھر کی ویب سائٹ museum.razavi.ir میں موجود ہے۔

 قیصری نے کہا کہ آستان قدس رضوی لائبریری میں اس قرآن کے 65 صفحات موجود ہیں جو دنیا میں اسی نسخے کے سب سے زیادہ صفحات کی تعداد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شاندار قرآن پاک کے نسخے کی لمبائی 101 سنٹی میٹر اور اس کی چوڑائی 177 سنٹی میٹر ہے اور اس تحریر کردہ قرآن پاک اسلامی تہذیب میں خطاطی کا سے عمدہ کام ہے۔

واضح رہے کہ آستان قدس رضوی ادارہ کے لائبریری، میوزیم اور ثقافتی مراکز میں 106 ہزار سے زائد خطی نسخے، 65 ہزار لتھوگراف، 13 ملین 500 ہزار تاریخی دستاویزات، ہزاروں ثقافتی ورثے اور 20 لاکھ سے زیادہ رسالے رکھے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =