یورپ کو  صہیونی ریاست کے مظالم کیخلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھانا ہوگا: ایران

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ کو عالمی ضمیر کی آواز سن کر فلسطینی عوام کے دفاع کیلئے ناجائز صہیونی ریاست کے مظالم کیخلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ناجائر صہیونی ریاست کے غیر قانونی قیام سے اب تک یورپ نے فلسطینیوں کو نظرانداز کیا ہے اور ان پر تکلیف دہ اخراجات عائد کردیئے ہیں۔ 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب یورپ کیجانب سے عالمی ضمیر کی آواز سن کر فلسطینی عوام کے دفاع کیلئے ناجائز صہیونی مظالم کیخلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر جمعہ کے روز مطابق عالمی یوم القدس میں مقامی وقت کے مطابق دو پہرکے 12 بجے میں دنیا بالخصوص دنیائے اسلام کے عوام سے تقریر کریں گے؛ اس تقریر لائیو طور پر براہ راست ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر نشر کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =