عالمی برادری کو ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف سخت موقف اپنانا ہوگا

 لندن، ارنا-  برطانیہ میں منعقدہ ایک آن لائن اجلاس کے شرکاء نے بیت المقدس کے قابضین کیخلاف عالمی برادری کے سخت موقف کی ضرورت پر زور دیا؛ اجلاس میں مفکرین، ماہرین، سیاسی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت حزب اختلاف کے مختلف گروپوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، فلسطینی سرزمین پر قبضہ اور یوم نکبہ کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سائبر اسپیس میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے " امن کیلئے یہودی برداری کی آواز" کے عنوان کے تحت انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس اجلاس میں مقررین نے فلسطین کو مقبوضہ علاقوں سے الحاق کرنے اور صدی کی ڈیل کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ 15 مئی 1948 کو ناجائز صہیونی ریاست کے وجود میں آنے پر فلسطینی عوام اس دن کو یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ 1948 کی جنگ کے نتیجے میں اس دن 7 لاکھ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تھا۔

یوم نکبہ  15مئی کو منایا جاتا ہے اور اس دن فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی نا انصافی پر احتجاج کیا جاتا ہے ۔ 

جہاں یہ دن تاریخ میں فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کا دن ہے وہاں موجودہ دور میں یہ دن اب فلسطینیوں کے ان کے وطن واپسی کی تحریک کا ایک یاد گار دن بن چکا ہے ۔

یعنی فلسطینیوں کا حق واپسی؛ فلسطینیوں کے حق واپسی کی تحریک ایک ایسی تحریک ہے کہ جس میں فلسطین کے عوام کا نعرہ ہے کہ وہ فلسطین واپس آئیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت بشمول عالمی ادارے بھی فلسطینیوں کے حق واپسی کو نا چاہتے ہوئے بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =