اسلامی مزاحمت کو کبھی شکست کا سامنا نہیں ہوگا

ماسکو، ارنا- روس میں تعنیات شامی سفیر نے عالمی یوم القدس کی آمد کے موقع پر کہا ہے کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کو اس حقیقت کا تسلیم کرنا ہوگا کہ اسلامی مزاحمت، فلسطینی عوام کی حمایت میں کبھی ناکام نہیں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "ریاض حداد" نے منگل کے روز روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "کاظم جلالی" سے عالمی یوم القدس سے متعلق ویڈیو کانفرس کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کیجانب سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس قرار دینے کا شکریہ ادا کیا۔

حداد نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" خود کو ایک ایسی سلطنت کے طور پر دیکھتے ہیں جو دوسرے ممالک کی تقدیر کا تعین کرنا چاہتی ہے گویا فلسطینی قوم کا وجود ہی نہیں ہے اور وہ فلسطین کی سرزمین کو بیچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فروخت کرنے کی جگہ نہیں ہے اور اس کی اہمیت صرف فلسطین اور اس کے عوام تک ہی محدود نہیں ہے؛ مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کیلئے اہم ہے اور پیغمبر اسلام (ص)  کا  معراج اسی مقدس جگہ میں ہوا ہے؛ یہ ایک بہت بڑا معجزہ ہے جس کا تعلق بیت المقدس  سے ہے۔

شامی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دنیا کی حقائق کو نظرانداز کرتی ہے اور بھول جاتی ہے کہ دنیا اب وہی نہیں رہی جو پہلے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ، امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کیجانب سے دنیا کی تقدیر کے تعین کے لئے کوشاں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے اور اسلامی مزاحمت کو جنگ کے ذریعے کچل نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا یک قطبی نظام اب موجود نہیں ہے اور ہمیں نئی حقائق کا سامنا ہے اور یہ بات بھی تسلیم کرنی ہوگی کہ روس اور چین سمیت طاقت کے نئے مراکز دنیا کے سیاسی میدان میں داخل ہوگئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر جمعہ کے روز مطابق عالمی یوم القدس میں مقامی وقت کے مطابق دو پہرکے 12 بجے میں دنیا بالخصوص دنیائے اسلام کے عوام سے تقریر کریں گے؛ اس تقریر لائیو طور پر براہ راست ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر نشر کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =