ایران اور القدس الشریف کے تعلقات مضبوط ہیں: جہاد اسلامی تحریک

غزہ، ارنا- فلسطین کی جہاد اسلامی کی تحریک کے رہنما "احمد المدلل" نے ایران اور القدس الشریف کے درمیان تعلقات کو مضبوط قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار احمد المدلل (ابوطارق) نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں تعینات ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس، بیت المقدس میں رہائش پذیر مسلم اور عرب قوم کا ثبوت دیتا ہے۔

المدلل ابوطارق نے فلسطین اور بیت المقدس کو دنیائے عرب اور امت مسلمہ کے بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے اس بات پر توجہ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت پر امام خمینی (رہ) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، فلسطین اور مقاومتی فرنٹ کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

ابو طارق کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت فرنٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی تجربات اور مدد کا استعمال کرتے ہوئے اب ناجائز صیہونی ریاست کے وجود اور سلامتی کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ارمان اور بیت المقدس کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کا مؤقف مستحکم ہے اور وہ جمعہ کے روز فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی اپنی سرزمینوں کو آزاد کرنے کی کوششوں کی حمایت میں تقریر کریں گے جس میں ناجائز صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم سمجھتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کی وجہ سے فلسطینی عوام کیخلاف امریکہ کی دشمنی پر زور دیتے ہیں۔ 

انہوں نے اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک القدس پر عرب دنیا اور مسلم قوم کے وقار کی علامت کے طور پر خصوصی توجہ دیں۔

واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر جمعہ کے روز مطابق عالمی یوم القدس میں مقامی وقت کے مطابق دو پہرکے 12 بجے میں دنیا بالخصوص دنیائے اسلام کے عوام سے تقریر کریں گے؛ اس تقریر لائیو طور پر براہ راست ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر نشر کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =