ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 97 ہزار 173 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 124 ہزار 603 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 97 ہزار 173 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 111 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 124 ہزار 173 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 62 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 119 تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 97 ہزار 173 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2 ہزار 698 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور نے کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 716 ہزار 176 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =