ایران کا 2020 ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے ملتوی کرنے کا مطالبہ

تہران، ارنا – ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے ایک باضابطہ درخواست میں ایشین فیڈریشن سے 2020 چیمپئن شپ مقابلوں کے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے مطابق، لتھوانیائی فٹ سال ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے 2020 ایشین چیمپین شپ کے وقت کی تبدیلی کا موقع ملا تو ایران کی ایشین چیمپین شپ مقابلے (ورلڈ کپ کوالیفائر) کے ملتوی کرنے کی سرکاری درخواست اے ایف سی کو ارسال کردی گئی۔
ایران نے اس خط میں لکھا کہ فیفا کی جانب سے لتھوانیا کے ورلڈ کپ کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کے مطابق ، تجویز کیا گیا ہے کہ ایشین چیمپین شپ مقابلوں کا اگست 2020 سے فروری 2021 تک ملتوی کیا جائے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے لئے تیار کرنے کے نئے منصوبے بنائے جائیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =