ان خیالات کا اظہار "سید مہدی مصطفوی" نے آج بروز پیر کو القدس کے بین الاقوامی کانگریس کے پہلے ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس، اسلامی دنیا میں ثقافتی تعلقات کے مرکز ہیں۔
مصطفوی کا کہنا ہے کہ مشترکہ ہمدردی اور بات چیت نے نہ صرف اسلامی امت کو متحد کیا ہے بلکہ مستقبل قریب میں بیت المقدس کو بھی آزاد کرائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ القدس الشریف سے متعلق بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کا قابض صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کی حکمت عملی کا جائزہ کے مقصد سے انعقاد کیا جائے گا۔
اس کانفرنس کا 18 اور 19 مئی کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق 18 بجے سے لے کر 20 تک انعقاد اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 14:30 بجے سے لے کر 18:30 بجے تک دو دنوں کیلئے انعقاد کیا جائے گا۔
منعقدہ اس کانفرنس میں دنیائے اسلام کے اہم شخصیات بشمول بحرین سے "شیخ عیسی قاسم"، "شیخ بدرالدین حسون" اور شامی مفتی سمیت حماس اور حزب اللہ کی مزاحمتی تحریکوں کے عہدیدار تقریر کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ