"مجتبی صدیقی" نے دنیا میں بین الاقوامی طلبا کی شماریاتی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا میں تقریبا 60 لاکھ بین الاقوامی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ 2025ء تک ان کی تعداد 80 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔
ایرانی ادارہ برائے طلبا کے امور کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں 6۔5 ملین طلبا ورچوئل تعیلم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں مطالعہ کیلئے درخواست دہندگان کو دو اہم عوامل کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے پہلا ماحولیاتی جغرافیہ اوردوسرا ذائقہ اور ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلبا کی اکثریت ماحولیاتی جغرافیہ کے عنصر کے حصے میں شامل ہیں۔
صدیقی نے کہا کہ بعض شعبوں جیسے فارسی زبان و ادب، اسلامی فلسفہ اور تصوف کیلئے درخواست دہندگان، ذوق عنصر کی بنیاد پر ایران میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد ایران میں بین الاقوامی طلبا کو ورچوئل تعلیم حاصل کرنے سے متعلق نئے قوانین اور ضوابط تیار کرنے اور موجودہ قوانین میں ترمیم اور نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الحال ایران میں 40 ہزار غیر ملکی طالب علم مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ