القدس کی شاعری پر مرکوز "آزاد فلسطین" کی پہلی بین الاقوامی مہم کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- ایران میں االقدس کی شاعری پر مرکوز آزاد فلسطین کے عنوان کے تحت پہلی بین الاقوامی مہم کا فنکاروں اور شاعروں کی شرکت سے انعقاد کیا جائے گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں قائم اسلامی ترقیاتی تنظیم کے نائب سربراہ برائے آرٹس کے امور "مجاہدالدین معلمی" نے کہا کہ اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عوام پر یوم القدس مارچ کے انعقاد اور اجتماعات میں شریک ہوکر قابض صہیونی حکومت سے نفرت کا اظہار کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لہذا متعلقہ فنکاروں اور سائبر سپیس ٹولز کی صلاحیتوں کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ شاعر جن کے پاس یوم القدس کے میدان میں نظمیں اور تحریریں ہیں وہ اسے سائبر اسپیس میں شائع کریں گے تاکہ ہم سائبر اسپیس پر اثر انداز ہوسکیں۔

معلمی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے شاعری اور ادب کے میدان میں نمایاں فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مہم کا آغاز کریں اور پھر ملک بھر سے دوسرے شعراء کو بھی اس مہم میں مدعو کریں؛ ہم معاشرے میں قدس کے رجحان کی طرف عمومی رجحان پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس مہم کی بین الاقوامی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی دعوتنامہ کو تینوں زبانوں عربی، انگریزی اور فارسی میں تیار کیا گیا ہے تا کہ بین الاقوامی شاعر بھی اس میں حصہ لے سکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =