عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرے

اسلام آباد، ارنا - جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ نے فلسطینی علاقوں کے خلاف صہیونیوں اور امریکی حکام کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کھوکھلاپن بیانات کی تکرار کے بجائے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوگا۔

یہ بات سینیٹر "سراج الحق" نے پیر کے روز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم، حماس کے سابق سربراہ "خالد مشعل" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی تنظیموں سے فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کی فلسطینی سرزمین پر مزید قبضہ کرنے کے لئے امریکی حمایت کے باوجود ، فلسطینی ریاست کسی بھی قیمت پر اور اپنے اصل مقام پر قائم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس مسلمانوں کا پہلہ قبلہ ہے مگر صہیونی 1948 کو فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے نکال کر اسرائیلی بستیوں کا قیام عمل میں لایا۔
سراج الحق نے کہا کہ القدس کی آزادی کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی استکبار کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی، تاہم عالم اسلام کو اپنی قبلہ اول کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے میں مدد کے لئے پوری طرح جدوجہد کرنی ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =