جب تک قبضہ، جارحیت، ظلم اور جرائم ہیں ، عالمی یوم قدس منایا جائے گا: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک انسانیت کے خلاف قبضہ، جارحیت، ظلم اور جرائم ہیں ، عالمی یوم قدس منایا جائے گا اور ایران اس مقصد کا پرچم بردار ہوگا۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے پر امریکی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کی دھمکیاں ایک شرمناک اقدام ہے اور ہمارے آئل ٹینکروں کے خلاف کسی بھی اقدام کے تباہ کن نتائج ان کی ذمہ داری ہوگی۔
موسوی نے کہا کہ خود مختار ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت جائز ہے، ان ممالک کے درمیان آزاد اور قانونی تجارت میں چوری اور مداخلت کرنا غیرقانونی ہے ، جس میں امریکہ سب سے آگے ہے۔
انہوں نے افغانستان میں سیاسی اتفاق پہنچنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک جو افغانستان میں ناپاک عزائم کے لئے کوشش کرتے ہیں، کے برعکس ہمارے ملک اس سیاسی اتفاق کو حاصل کرنے کے لئے اعلی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستحکم اور امن افغانستان ایران کی پہلی ترجیح ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ افغانستان میں ایک جامع امن کے قیام کے لئے تمام افغان امن گروپوں کو بات چیت کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے سینٹور فاینسٹائن کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ایران سرکاری سطح پر امریکی عہدیداروں سے رابطہ کرے گا اور یہ ایران کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے عراق کی ثالثی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار اعلان کردیا کہ ہم ثالثی اور عدم ثالثی دونوں ہی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات اور خطے میں تنازعات کو کم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ ایران اسے قبول کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =