صیہونیوں کیساتھ تعلقات کے حامی مسلمانوں کے مفادات کے دشمن ہیں: پاکستانی مذہبی راہنماء

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی سیاسی رہنما اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سیکریٹری جنرل نے بعض ممالک کے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کیساتھ تعلقات کے حامی مسلمانوں کے مفادات کے دشمن ہیں۔

یہ بات علامہ "ناصر عباس جعفری" نے پیر کے روز عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکمران جو آج ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات اور دوستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حقیقت میں انہیں امت مسلمہ کے وقار ، فلسطین اور مسلمانوں کے مفادات پر کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔
علامہ عباس جعفری نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کا مزاحمت جلد ہی صیہونیوں کے قبضے کے خاتمے، بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کی آزادی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے ، اور یہ امریکی حکام اور صہیونیوں کی پسند کے مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے بعض علاقائی ممالک کی امریکی اور صہیونی کے مسلمانوں کے خلاف اقدامات کے نفاذ کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمینوں پر قبضے کو ایک رسواہ حملے کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتا، دنیا کی بیدار اور عقلمند قوموں کو صہیونیوں کی توسیع پسندی کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایتی آواز بلند کرنا ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =