ایران میں صیہونیوں کے خصمانہ اقدامات سے مقابلہ کرنے کے منصوبے کو منظور کرلیا گیا

تہران، ارنا – "ناجائز صہیونی ریاست کے خصمانہ اقدامات سے نمٹنا" کے منصوبے کی عمومیات کو پیر کے روز ایرانی مجلس کے نمائندوں کے اکثریتی ووٹ کے ساتھ منظور کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تمام ایرانی نمائندوں نے اس منصوبے کو منظور کرکے "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے کو لگا دیا۔
ایرانی حکومت کی فلسطین کے مظلوم عوام کی مکمل حمایت ، ایران کے سائبر جغرافیہ میں صیہونیوں کے سافٹ ویئر پلیٹ فارم کی کسی بھی سرگرمیوں کی ممانعت اس منصوبے میں شامل ہیں۔
ایرانی مجلس کے منظور شدہ منصوبے کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست کے حق میں کسی بھی طرح کا تعاون یا جاسوسی بدعنوانی اور فساد فی الارض سمجھا جاتا ہے۔
اس منصوبے کے مطابق، ایرانی وزارت ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کو صہیونیوں کے غیرانسانی وحشیانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لئے فلم بنانا چاہیئے۔
اس منصوبے میں ایرانی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کی آزادی کی حمایت اور قابض صہیونیوں کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے حکومتوں ، قوموں، ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں کی حمایت کرے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =