ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز اتوار کو ملک کے کچھ طالب علموں کیساتھ منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ظلم اور سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ملک کی بے پناہ صلاحتیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ 40 سالوں کے فوجی اور غیر فوجی تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری عظیم قوم، دشمنوں کیخلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے ظلم، کفر اور سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی قوم کی اعلی صلاحیتوں میں سے ایک کو ایرانی قوم میں طاقت اور وقار کا احساس سمجھا۔
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ کچھ منفی سوچ کے حامل بعض لوگوں کے باوجود جو الگ تھلگ اور اقلیت میں ہیں اور اپنی کمزوریوں کو اسلامی معاشرے اور نظام سے منسوب کرتے ہیں، ملک میں وقار اور طاقت کا عمومی اور گہرا احساس ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ سامراجی طاقتوں کی ایک اہم چال یہ ہے کوہ ہ اقوام عالم میں احساس کمتری اور گمنامی کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی فتح سے نوجوانوں اور ایران کے عوام میں یہ احساس پیدا ہوا کہ وہ ایک ناقابل تصور کام کرنے کے قابل ہیں؛ یعنی کہ وہ غیر ملکی طاقتوں بالخصوص امریکہ کی حمایت والی آمرانہ حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور دنیا کو حیرت زدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ