17 مئی، 2020 9:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83791038
0 Persons
ایرانی آزادی ٹاور 50 برس کا ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع آزادی ٹاور کی ثقافتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ "عالمی ثقافتی ورثے اور عجائب گھروں کا دن" کے موقع پر آزادی ٹاور کی پچاسویں سالگرہ کا جشن منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "علیرضا حفیظی" نے آج بروز اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ٹاور ایران کی قومی علامت کی حیثیت سے دنیا کا ایک نمایاں اور انوکھا ٹاور ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

حفیظی نے کہا کہ آزادی ٹاور میں اٹھائے گئے ثقافتی اقدامات جیسے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دیگر ملکوں سے اظہار یکجہتی کے منصوبے کا بین الاقوامی سطح پر اچھا خیر مقدم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو آزادی ٹاور کے میوزیم کا دورہ میسر نہیں ہوا لیکن ہم نے سائبر اسپیس کے میدان میں ٹاور کے مجازی دورے اور ورچوئل آرٹ نمائشوں جیسے موثر اقدامات اٹھائے جنہیں لوگ آزادی ٹاور کی ویب سائٹ مندرجہ ایڈریسhttp://azadi-tower.com میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی آزادی ٹاور کا سنگ بنیاد 1971ء میں رکھا گیا ہے اور اس میں ہخامنشی اور ساسانی دور کے فن تعمیر سمیت اسلامی فن تعمیر بخوبی نظر آتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =