17 مئی، 2020 9:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83791011
0 Persons
ظریف کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو انتباہی خط

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں امریکہ کیجانب سے ایران سے وینزویلا کو ایندھن کی نقل و حمل میں مداخلت اور رکاوٹیں حائل کرنے کے ارادے سے کیریبین میں بحری جہاز بھیجنے کے اقدامات سے خبردار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی سرکاری عہدیداروں کیجانب سے وینزویلا میں ایرانی ایندھن کے ٹینکروں کو ہراساں کرنے کی دھمکیوں کے رد عمل میں اس خط کو اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام میں لکھا ہے۔

محمد جواد ظریف نے انٹونیو گوٹرش کے نام میں لکھے گئے اس خط میں امریکہ کی غیر قانونی، خطرناک اور اشتعال انگیز دھمکیوں کو ایک طرح کی بحری قزاقی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو عالمی میدان میں طاقت کا استعمال بند کرنا ہوگا اور اسے بین الاقوامی قوانین بالخصوص آزاد پانیوں میں آزاد جہازرانی کے قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران کیجانب سے ہرکسی کے غیر قانونی اقدامات کا جوابی کاروائی دینے کے حوالے سے امریکہ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے ایرانی میں تعنیات سوئس سفیر جس کا ملک امریکی مفادات کے محافظ ہے، کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی عہدیداروں کو ایرانی آئل ٹینکروں کیخلاف کسی بھی ممکنہ خطرے سے خبردار کریں۔

عراقچی نے ایران اور وینزویلا کے درمیان تجارتی تعلقات کو قانونی قرار دیتے ہوئے امریکہ کیجانب سے تسلط پسندانہ اور جبر مبنی اقدامات کو آزاد جہازرانی اور بین الاقوامی تجارت میں خطرے قرار دے دیا اور کہا کہ امریکہ کے ان اقدامات بحری قزاقی کے عین مطابق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں کیخلاف ہر کسی دھمکی کا سخت جواب دیں گے جن کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔
 اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے وعدہ کیا وہ بہت جلد ایران کے پیغام کو امریکی حکام تک پہنچادیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =