ایران کا غنی اور عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے ہونے کا خیر مقدم

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حالیہ افغان انتخابات کے دو فاتحین کے درمیان سیاسی ڈیل طے ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انٹرا افغان ڈائیلاگ میں ترقی اور افغان تمام سیاسی ڈھروں بشمول طالبان کے درمیان یکجہتی سے متعلق تعاون پر تیار ہے۔

"سید عباس موسوی" نے افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے افغان امن عمل میں پیشرفت اور افغانستان کے تمام سیاسی گروہوں بشمول طالبان کے درمیان اتحاد کے حوالے سے تعاون پر تیار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈیا نے جاری کردی۔

افغان خبر رساں ادارے پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہوں گے جو صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا۔

قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی جبکہ افغان کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پچاس فیصد کے حصہ دار ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متوازی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =