17 مئی، 2020 3:05 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83790619
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 94464 افراد علاج ہوچکے ہیں

تہران، ارنا -  ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 120198 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 94464 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1806 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک ملک میں کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 120198 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 51 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6988 تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 94464 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2705 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =