ایرانی سپریم لیڈر  عالمی یوم القدس میں خطاب کریں گے

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر 'حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای ' جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔

اسلامی تشہیر کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی نے اتوار کے روز کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای یوم القدس کے موقع پر جمعہ کو تقریر کریں گے۔

سپریم لیڈر کا لیکچر تہران کے مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے براہ راست ملک کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

یوم القدس( جسے سرکاری طور پر عالمی یوم القدس کہا جاتا ہے) کے نام سے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونیت و اسرائیل کے قبضہ فلسطین کی مخالفت کا دن منایا جاتا ہے (بانی انقلاب امام خمینی(  رہ ) نے اس دن کا نام دیا ہے)

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =