یوم القدس کے موقع پر دنیا میں فلسطینی جھنڈے کے لہرانے کے مہم کا خیرمقدم

لندن، ارنا – دنیا بھر کے مختلف طبقوں نے صہیونی ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغام لکھ کر یوم القدس کے موقع پر فلسطینی پرچم کو لہرانے کے مہم کی حمایت کے علاوہ قابض ریاست کی جارحیت کیخلاف مزاحمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سال کا عالمی یوم القدس پوری دنیا میں فلسطینی شائقین کے لئے ایک مختلف سال ہے۔

ہر سال ہزاروں مسلمان، عیسائی، یہودی، انسانی حقوق کے گروہ اور صہیونی مخالف صہیونی تنظیمیں امام خمینی کی تحریک سے تجدید عہد کے لئے رمضان کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کے دن کو ریلیوں کی شرکت کیلیے سڑکوں پر آکر اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔

لیکن رواں سال دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے اس عالمی دن کی احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کو مشکل کا سامنا ہے اسی لئے اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی سربراہی میں برطانوی مسلمانوں نے ایک تخلیقی اقدام کیا ہے۔

لندن میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے ایک نیا تخلیقی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صہیونی حکومت کے مخالفین سے ایپیل کی ہے کہ فلسطین کے نہتے عوام کی حمایت کیلیے رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کے دوران فلسطین کے جھنڈے کو بلند کر کے  اس کی تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

اس تنظیم نے لوگوں سے سوشل میڈیا پر 'پرچم کو لہراؤ' کے ہیش ٹیک کو ٹرینڈ کرنے ساتھ اس مہم میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =