ایران اور عراق کا فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر زور

بغداد، ارنا- ایرانی فوجی کے اعلی عہدیدار "مصطفی مردایان" نے عراقی وزیر دفاع اور لاجسٹک "جمعہ عناد" سے ایک ملاقات میں باہمی فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر مردایان نے جمعہ عناد کو نئی عراقی حکومت میں وزیر دفاع کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دوست اور بردار ملک عراق کیساتھ فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

عراقی وزیر دفاع نے بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور داعش دہشتگرد گروہ کیخلاف مقابلہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

اس اجلاس میں دہشتگردی کی صورتحال اور داعش دہشتگرد گروہ کی حالیہ نقل و حرکتوں کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی دہشتگردی کی روک تھام پر منعقدہ چار فریقی مرکز برائے معلومات کے تبادلہ جس میں ایران، شام، روس اور عراق شامل ہیں، کی تقویت پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقی نے ایران اور عراق کے درمیان باہمی تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، شام، عراق اور روس کے درمیان معلومات کے تبادلہ اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق چار فریقی مرکز کا 2015ء میں بغداد میں قیام عمل میں آیا جس میں چاروں ممالک کے فوجی عہدیداروں نے حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =