امریکہ کرونا وائرس کی روک تھام میں روڑے اٹکا رہا ہے: ایران

تہران، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے ہفتے کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے یکجہتی اور عالمی تعاون کی ضرورت کے باوجود امریکہ نے پھر بھی کاموں میں خلل ڈالنے اور روڑے اٹکانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

موسوی نے کہا کہ امریکہ، مغربی ایشیا سے لے کر لاطینی امریکہ تک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لے کر عالمی ادارہ صحت تک سب میں افراتفری اور تشدد پھیلاتے ہوئے کثیرالجہتی تنظیموں کو تباہ کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =