16 مئی، 2020، 4:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83789431
T T
0 Persons

2019ء میں ایران کی سائنسی شرح نمو

16 مئی، 2020، 4:33 PM
News ID: 83789431
2019ء میں ایران کی سائنسی شرح نمو

تہران، ارنا- اسلامی عالمی سائنس حوالہ ڈیٹا بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ 2019ء کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور چین میں سانئسی ترقی کی شرح نمو سب سے زیادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد دہقانی" نے آج بروز ہفتے کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران میں 2018ء اور 2019ء کے دوران سائنسی ترقی کی شرح اچھی سطح پر رہی ہے اور 2019ء میں ایران کی سائنسی ترقی کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 95۔9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے 2019ء میں سائنس کی پیداوار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کی پیداوار سے متعلق دنیا کے سب بہترین 25 ملکوں میں سے چین کو 9۔11 فیصد کیساتھ ایران کو 59۔9 فیصد کیساتھ اور ترکی کو 25۔6 فیصد کیساتھ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے۔

انہوں نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران سائنس کی پیداوار سے متعلق ایران کے حصے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے میں سائنس کی پیداوار میں ایران کا صرف 01% تھا جو اب 2 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

دہقانی نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران سائنس کی پیداوار میں اسلامی ممالک کا حصہ 10 فیصد تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .