القدس الشریف پر بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- القدس الشریف سے متعلق بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کا قابض صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کی حکمت عملی کا جائزہ کے مقصد سے انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار القدس الشریف کی بین الاقوامی کانفرنس کے چیئرمین آیت اللہ اعرافی نے آج برزو ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا 18 اور 19 مئی کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق 18 بجے سے لے کر 20 تک انعقاد اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 14:30 بجے سے لے کر 18:30 بجے تک دو دنوں کیلئے انعقاد کیا جائے گا۔

اعرافی نے کہا کہ اس کانفرنس کو adobe connect سافٹ ویئر اور ساتھ ہی مندرجہ ایڈریس live.alabaster.ir میں لائیو طور پر انسٹاگرام، فیس بوک اور یوٹیوب میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد اشرافیہ، این جی اوز اور اربعین حسینی کی عظیم تحریک کی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر فلسطین اور اسلامی دنیا میں ریاستی دہشت گردی کے کردار کی جانچ پڑتال اور حکمت عملی کا مطالعہ کرنے، صہیونی حکومت کی چالوں اور سازشوں کی وضاحت کرنے اور قابض صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کی حکمت عملی کا جائزہ لینے سے القدس الشریف کو زندہ رکھنا ہے۔

اعرافی نے کہا کہ امام خمینی (رہ) اور قائد اسلامی انقلاب کے افکار میں القدس کا جائزہ، ناجائزہ صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی، اسلامی مزاحمت اور القدس کی آزادی کا ڈائیلاگ اور ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں شہید ہونے والوں کا کردار، اس کانفرنس کے محور ہیں۔

انہوں نے صدی کی ڈیل، مقبوضہ فلسطین پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے امریکی چال، القدس کے عالمی دن کے مختلف پہلووں کا جائزہ، القدس اور اربعین حسینی، فلسطین تبدیلیوں کی راہ میں، تشدد اور انتہاپسندی، دہشتگردی اور مسئلہ فلسطین، فلسطین اور انسانی حقوق، فلسطین اور ایران کے چار نکاتی منصوبے کو اس کانفرنس کے دیگر موضوعات میں سے چند قرار دے دیا۔

اعرافی نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں سائنسی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں کے اہم شخصیات اور نمائندے حصہ لیں گے۔

اعرافی نے کہا کہ اس کانفرنس کا تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی، سپریم لیڈر کے دفتر، مدارس کے مرکز برائے مواصلات اور بین الاقوامی تعلقات اور مسلم اساتذہ کے عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منعقدہ اس کانفرنس میں ایران، پاکستان، عراق، فلسطین، بنگلہ دیش، کینیڈا، تھائی لینڈ، سیرا لیون، بحرین، انڈونیشیا، شام، امریکہ، برطانیہ، لبنان، جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور مڈغاسکر سے تعلق رکھنے اسپیکر تقریر کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =