دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس، شام اور ایران کے درمیان تعاون جاری ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس، شام اور ایران کے درمیان تعاون جاری ہوگا۔

یہ بات علی اصغر خاجی نے ہفتہ کے روز  ایران میں تعینات شامی سفیر 'عدنان حسن محمود' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شامی تبدیلیوں کی تازہ ترکین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

خاجی نے شام میں دشتگردی سے نمٹنے کیلیے ایران کی بھرپور حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشتگردی کی لعنت سے لڑنے اور شامی بحران کے حل کیلیے ایران، شام اور روس کے درمیان باہمی تعاون بدستور جاری رہے گا۔

انہوں نے آستانہ کے امن عمل کے تناظر میں ایران ، روس اور ترکی کے مابین مشترکہ سرگرمیاں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کرونا کے پھیلنے اور شام کے بحران کے سخت دوران عوام کے خلاف جاری یکطرفہ امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے اور بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک کے اندر شامی عوام اور قومی خودمختاری سے بین الاقوامی برادری کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

شامی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر

دونوں ممالک کے مابین باہمی مشاورت کے تسلسل پر زور دیا

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =