یہ بات ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1755 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک ملک میں کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 118392 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 35 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6937 تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 93147 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2716 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ