تہران سٹی کونسل کا چیئرمین کا دنیا کے 25 میٹروپولیٹن شہروں کے سربراہوں کو خط

تہران، ارنا – تہران سٹی کے اسلامی کونسل کے چیئرمین نے دنیا کے 25 میٹروپولیٹن شہروں کے سربراہوں کو ایک خط لکھ کر ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کیلیے اپنی قومی حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلیے اپنی قانونی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

تہران سٹی کے اسلامی کونسل کے چیئرمین "محسن ہاشمی" نے دنیا کے 25 بڑے شہروں جیسے پیرس، لندن، برسلز، ویانا، برلن، اوٹاوا، ایمسٹرڈیم، سیئول اور۔۔۔ ، کے سربراہوں کو ایک مراسلہ لکھا۔

ہاشمی نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے درکار طبی اور صحت کی اشیاء کی درآمدات کے روکنے سے بہت ایرانی شہریوں کو صحت سے متعلقہ مصنوعات کی فراہمی میں مشکل کا سامنا ہیں۔

اس خط میں آیا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف غیرمعمولی یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی قوم کو اس وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مناسب تعاون کرنے کے مواقع سے محروم کردیا ہے۔

ہاشمی نے کہا کہ عملی طور پر، پابندیوں نے بین الاقوامی تعلقات کو منقطع کر کے ایران کے لئے بین الاقوامی تعاون کے استعمال کو ناممکن بنا دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =