ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 91 ہزار 836 افراد صحتیاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 116 ہزار 633 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 91 ہزار 836 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 102 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک ملک میں کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 116 ہزار 633 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 48 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 902 تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 91 ہزار 836 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2 ہزار 272 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جہانپور نے کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 658 ہزار 604 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =