ایران میں اسپنج لوہے کی پیداوار 5۔2 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ مہینے کے دوران 20 لاکھ 540 ہزار 677 ٹن اسپنج لوہے کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے  اسی عرصے کے مقابلے میں 3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی سطح پر اسپنج لوہے کی پیداوار میں دوسری پوزیشن حاصل ہے؛ بھارت کو اس حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران 240 لاکھ 650 ہزار 51 ٹن اسپنج لوہے کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسپنج لوہے؛ خام لوہے کی براہ رست تخلیق نو سے حاصل کیا جاتا ہے اور فوری طور پر تخلیق نو کے دوران، اس کا آکسیجن لوہے کو پگھلنے کی ضرورت کے بغیر نکال دیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپنج لوہے کو پھگلنے اور تخلیق نو سے اسٹیل کی پیدوار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =