14 مئی، 2020 2:43 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83787633
0 Persons
ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 90 ہزار 539 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 114 ہزار 533 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے میں جن میں سے 90 ہزار 539 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 808 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور 14 مئی تک ملک میں کوویڈ- 19 کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 114 ہزار 533 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 71 بیمار وفات پاگئے ہیں اور اب کوویڈ- 19 کا شکار ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 845 تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 90 ہزار 539 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 2 ہزار 757 مریضوں کی صورتحال نازک ہے اور وہ ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور نے کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 643 ہزار 772 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے ایرانی جنوبی صوبے خوزستان اور شمالی خراسان میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حفظان صحت کے تدابیر پر عمل کرتے ہوئے صورتحال میں بہتری لانے کی مدد کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =