صحت سے متعلق ایران کی پہلی امدادی کھیپ تاجیکستان پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانایی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی امدادی کھیپ تاجیکستان پہنچ گئی۔

"محمد علی فرحناکیان" نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجیکستان کی حکومت نے کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران کیجانب سے صحت کی مصنوعات اور طبی ساز و سامان اور سہولیات بھیجنے کی باضابطہ درخواست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت اور محکمہ خارجہ سے ہم آہنگی کیساتھ اور دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کے فریم ورک کے اندر ایران نے اس امدادی کھیپ کو تاجیکستان بھیج دیا۔

فرحناکیان نے کہا کہ ایران کی پہلی امدادی کھیپ تاجیکستان میں سرگرم ایرانی کمپنی "تونل سد آریا" کے ذریعے تاجیکستان کی حکومت کا حوالہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امدادی کھیپ بڑے پیمانے پر حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ہے جو وارش ائیر کمپنی کے ذریعے دارالحکومت دوشنبہ بھیجا گیا ہے اور ایرانی سفیر کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تاجیسکتان کے عہدیداروں کا حوالہ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =