ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی فراہمی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر داخلہ کی ہدایت سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور رقم ڈپازٹ کرنے والوں کیلئے پانج سالہ رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی فضا کی فراہمی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت داخلہ کے نائب سربراہ برائے اقتصادی اور علاقائی ترقی کے امور "بابک دین پرست" نے بدھ کے روز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری شدہ حالیہ حکم نامے کے مطابق وزارت داخلہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ بینکوں اور کریڈٹ اداروں میں کم سے کم دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر یا اس کے برابر دوسرے کرنسیوں میں ایران میں طویل مدتی ذخائر والی رقم یا اتنی ہی رقم ایک ماہ کے اندر ایران میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے پانچ سالہ رہائشی اجازت نامہ جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست دہندگان کے درخواست فارمز فارسی، انگریزی اور عربی میں تیار کیے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے تاکہ ان کو اپلوڈ کرکے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، غیر ملکی سرمایہ کاری تنظیم اور مرکزی بینک کی اقتصادی اور تکنیکی معاونت کی ویب سائٹوں پر دستیاب کیا جاسکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =