امریکی دباؤ کا تہران بغداد تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: ایرانی سفیر

 بغداد، ارنا- عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی دباؤ کا تہران اور بغداد کے درمیان تعلقات پر کوئی اثر مرتب نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "ایرج مسجدی" نے آج بروز بدھ کو ارنا نیور ایجنسی اور العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے عراق کی ضرورت کے پیش نظر، امریکی دباؤ اب تک ناکام رہا ہے حالانکہ بعض معاملات میں اس پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔

مسجدی نے عراقی وزیر اعظم کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعلق الکاظمی کابنیہ کا مثبت اور تعمیری رویہ ہے اور اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا سنجیدگی سے تعاقب کرنے کا وعدہ دیتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ پر زو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں تمام شعبوں بشمول سیاسی، معاشرتی، ثقافتی اور اقتصادی میدان میں سمیت زائرین کی آمد و رفت، سرحدویں کو از سر نو کھولنے اور اور مشترکہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =