ایرانی تجارتی پورٹس کی کنٹینر کی گنجائش 80 لاکھ ٹی ای یو تک بڑھانے کی منصوبہ بندی 

تہران، ارنا- ایرانی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی نے رواں سال کے دوران، ملک کی تجارتی بندرگاہوں کی کنٹینر کی گنجائش کو 70 لاکھ 700 ہزار ٹی ای یو سے 80 لاکھ ٹی ای یو تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے سربراہ "محمد راستاد" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم نے تجارتی بندرگاہوں کی گنجائش کو 246 ملین ٹن سے 264 ملین ٹن بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

راستاد نے کہا کہ اس سلسلے میں چابہار بندرگاہ میں ایک لاکھ فاسٹ اناج سائلوس تعمیر کیے جائیں گے، شہید رجایی بندرگاہ کے منصوبے کے فیز 3 کے نفاذ اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد اور منتقلی کیلئے شہید رجایی بندرگاہ میں آئل ڈاکس تعمیر کیے جائیں گے۔

 پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی تجارتی بندرگاہوں کی کنٹینر کی گنجائش کو 70 لاکھ 700 ہزار ٹی ای یو سے 80 لاکھ ٹی ای یو تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے بندرگاہوں میں نجی شعبے کی شراکت داری میں اضافے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =