ایران میں اسٹیل انگوٹس کی تیاری میں 46 فیصد کا اضافہ

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینے کے دوران، اسٹیل انگوٹس کی تیاری میں 46 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران میں اسٹیل کی سب سے بڑی تیار کرنے والی فیکٹریوں کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال گے گزشتہ ایک مہینے کے دوران، ملک میں 30 ہزار 30 ٹن اسٹیل تیار کیا گیا ہے جس میں ایرالکو کمپنی کا حصہ 53 فیصد سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں اسٹیل تیار کرنے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ 493 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کو برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کے اندر3 ملین 455 ہزارٹن اسٹیل کی مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 5 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کی درآمدات ہوئی ہیں جن میں گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 82 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب اسٹیل تیار کرنے والے سب سے بڑے 67 ملکوں میں شامل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 6 سالوں کے دوران ایران میں اسٹیل تیار کرنے کی گنجائش 55 ملین ٹن پہنچ جائے گی اور اس شعبے میں ایران ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =