پانچ نامور پہلوانوں کا عالمی ریسلنگ یونین کی فہرست میں شامل

تہران، ارنا – عالمی کشتی فیڈریشین نے ایرانی تاریخ کے سب سے بہترین پانچ پہلوانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں مرحوم جہان پہلوان "غلامرضا تختی" کا نام شامل ہے۔

اس درجہ بندی میں جہان پہلوان "غلامرضا تختی، حمید سوریان، عبداللہ موحد، رسول خادم اور حسن یزدانی" بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن تک پر آگئے۔
مرحوم تختی کا نام ایک سونے، اولمپکس مقابلوں میں دو چاندی، عالمی مقابلوں میں دو کانسی اور ایشین مقابلوں میں ایک طلائی تمغوں کے ساتھ اس درجہ بندی کی پہلی پوزیشن پر آگئی۔
سابق ایرانی گریکو رومن کشتی کھیلاڑی حمید سوریان نے اولمپکس میں ایک سونے، عالمی اور ایشین مقابلوں میں 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا۔
ایک اور ایرانی گریکو رومن کشتی کھیلاڑی عبداللہ موحد نے اولمپکس، عالمی اور ایشین مقابلوں میں آٹھ سونے کے تمغوں کے ساتھ اس درجہ بندی کی تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
رسول خادم عالمی، اولمپکس اور ایشین مقابلوں میں آٹھ طلائی اور دو چاندی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔
حسن یزدانی نے پانچ سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =