ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 89 ہزار 428 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 112 ہزار 725 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 89 ہزار 428 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1985 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 112 ہزار 725 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 50 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 783 تک پہنچ چکی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 89 ہزار 428 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2735 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 629 ہزار 534 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =