12 مئی، 2020، 11:22 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83785766
T T
0 Persons
ایران کی افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔

"سید عباس موسوی" نے آج بروز منگل کو دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال سمیت صوبے ننگرہار میں ایک جنازے کی تقریب میں دہشتگردانہ حملوں اور افغانستان کے دیگرعلاقوں میں فوجی کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سویلین افراد اور غیر فوجی مقامات پر حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے افغانستان میں انتہاپسندانہ اقدامات کے فروغ پر خدشات کا اظہار کردیا۔

ترجمان نے افغان حکومت اور عوام بالخصوص ان حادثوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوجی کاروائیوں میں شریک تمام فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ رمضان المبارک مہینے کا احترام کرتے ہوئے ہر کسی قسم کی فوجی کاروائی کی روک تھام سے افغانستان میں امن مذاکرات اور پائیدار قیام امن کی مناسب فضا کی فراہمی کریں۔

واضح رہے کہ آج بروز منگل کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں کئی دہشتگردانہ حملے کیے گئے جن میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .