کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایرانی اقدامات نے نظام اور حکومت سے متعلق غلط فہمیوں کا خاتمہ دیا: روحانی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران کیحانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات نے ایرانی نظام، حکومت اور عوام سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا خاتمہ دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور مدارس کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ ایک ابھرتا ہوا رجحان ہے جس نے انسانی معاشروں میں زندگی کے تمام پہلوؤں کو تیزی سے متاثر کیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں ایران کی کارکردگی دوسرے ممالک کیساتھ قابل موازنہ ہے اور بہت سارے ملکوں نے اس حوالے سے ایرانی اچھی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں کرونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات نے ایرانی نظام، حکومت اور عوام سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا خاتمہ دے دیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران سے متعلق غلط فہمیوں میں سے ایک یہ تھا کہ اس نے اسلامی انقلاب کی وجہ سے سائنسی شعبوں میں اتنی ترقی نہیں کی ہے جتنی کی ہونی چاہیے اور ایران کی سائنسی طاقت کم سطح پر ہے؛ ایک اور مسئلہ ایران میں طاقت اور انتظامی طاقت اور نظام کے معاشرتی سرمائے سے متعلق تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لوگوں کو حکومت کیساتھ مسائل کا سامنا ہے اور وہ حکام کی بات نہیں سنتے ہیں۔

انہوں نے ان غلط فہمیوں کے سامنے ایرانی حکومت اور عوام کی مزاحمت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کا خیال تھا کہ ایرانی عوام ان کی پابندیوں اور دباؤ کے سامنے صرف کچھ مہینوں کیلئے مزاحمت کر سکتے ہیں اور جب کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہوا تو انہوں نے سوچا کہ سخت پابندیوں اور محدود مالی وسائل کا حامل ملک ان مشکلات کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

صدر روحانی نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ البتہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے ملک کے بعض شعبوں بشمول فضائی صنعت، نقل و حمل اور سیاحت پر نقصان پہنچا ہے جن کا ازالہ کرنے کیلئے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایرانی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت ملک میں وینٹی لیٹر مشینوں، این 95 ماسکوں اور کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کی تیاری میں اس سطح پر پہنچ گئے ہیں کہ اندرونی ضروریات کو پوری کرنے کے علاوہ دوسرے ملکوں کو بھی ان سامان کی برآمدات کرسکتے ہیں جو انتہائی قابل قدر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =