آستان قدس ادارے میں موجود 900 سالہ نہج البلاغہ کی نقاب کشائی

 مشہد، ارنا- ایران میں حضرت امام علی (ع) کی یوم شہادت کے موقع پر امام رضا (ع) کے مقدس روضے کے منتظیمن ادارہ آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود نہج البلاغہ کے 900 سالہ پرانے ورژن کی سائبر سپیس میں نقاب کشائی کی گئی۔

آستان قدس رضوی ادارہ کے نائب سربراہ برائے عجائب گھروں اور ثقافتی امور"مہدی قیصری" نے سائبر سپیس میں منعقدہ ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کے دوران میں کہا کہ اس پروگرام میں آستان قدس رضوی کے خزانے میں موجود نہج البلاغہ کے قدیم نسخے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے روضے امام رضا علیہ السلام کے مقدس مکانات کی بندش کی وجہ سے یہ نقاب کشائی سائبر سپیس میں کی گئی جو آستان قدس رضوی کی ڈیجٹل لائبریری digital.aqr.ir اور عجائب گھر کی ویب سائٹ museum.razavi.ir میں موجود ہے۔

قیصری نے کہا کہ نہج البلاغہ کے اس قدیم نسخے کو سنہ 544 ہجری قمری میں لکھا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن نمبر 13847 ہے اور یہ اس مجموعے کا سب سے پرانا خطی نسخہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نسخے کے 174 صفحات ہیں اور سنہ 1065 میں فاضل خان نے اس کو آستان قدس رضوی کا عطیہ کیا۔

واضح رہے کہ آستان قدس رضوی ادارہ کے لائبریری، میوزیم اور ثقافتی مراکز میں 106 ہزار سے زائد خطی نسخے، 65 ہزار لتھوگراف، 13 ملین 500 ہزار تاریخی دستاویزات، ہزاروں ثقافتی ورثے اور 20 لاکھ سے زیادہ رسالے رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 750 سے زائد نہج البلاغہ کے نسخے اور لتھو گراف موجود ہیں؛ جن میں سے 152 میں تفصیل، حاشیے، تبصرے اور ترجمے موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =