حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل موسوی
کنارک فریگیٹ کا افسوسناک حادثہ جس میں ایرانی نیوی کے کچھ اہلکار شہید ہوگئے ہیں، انتہایی ناگوار اور تلخ ہے۔
اگرچہ نیوی کے محنتی اہلکار وطن کی خدمت کی راہ میں بڑی عزت سے شہید ہوچکے ہیں اور اللہ رب العزت کے پاس ان کا مرتبہ بہت بلند ہے لیکن ان کے کھونے کا غم اور ان کی قیمتی جانوں کا ضیاع ان کے اہل خانوں اور ایرانی نیوی کیلئے انتہائی بھاری ہے۔
میں اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقیں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ رب العزت سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔
میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ممکنہ مجرموں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسے نقصان دہ اور تلخ واقعات کی تکرار کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔
سید علی خامنہ ای
12 مئی 2020ء
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ